واریئرز، نائٹس، چارجرز اور مورس ویل یونٹی پلے آف مرحلے میں داخل

فلوریڈا(نیوز ڈیسک) یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کے آخری مراحل میں داخل ،لیگ میچ میں مورس ویل یونٹی کو 33 رنز سے شکست دیکریو یارک واریئرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ۔نیو یارک واریئرز نے اپنے 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور مورس ویل یونٹی کو 106/3 تک محدود کردیا تھا۔ کیلیفورنیا نائٹس، ٹیکساس چارجرز اور مورس ویل یونٹی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہی اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔ کوالیفائر 1 میں نیو یارک واریئرز کا مقابلہ کیلیفورنیا نائٹس سے ہوگا جبکہ ٹیکساس چارجرز کا مقابلہ ایلیمنیٹر میں مورس ویل یونٹی کے مدمقابل ہوگی۔