ورلڈ کپ میں کو ن کرے گاراج،کوہلی یا بابر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ میں کوہلی یا بابر ،کون کرے گا راج ،کون ہو گاسب سے خطرناک کھلاڑی ،دنوں کھلاڑی کرکٹ کے مایاناز کھلاڑی ہیں، کوئی بابراعظم کا مداح ہیں تو کوئی کوہلی کو چاہتا ہے۔ بابر اعظم کرکٹ میں پوری طرح فارم میں ہیں ۔اگر اس سال کے گراف پر نظر ڈوڑائی جائے تو بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 دنوں میں ہی فل فارم میں ہیں،اس سال 9 کی اننگز کھیل کر ون ڈے میں 425 رنز بنائے جو کہ کوہلی سے صرف 2رنز ہی کم ہے ، جس میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔بابر اعظم اگر افغانستان کے کیخلاف بہتر سکور کرتے ہیں تو وہ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اس سال 9 ون ڈے کھیل کر 427 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی ہے ، کوہلی بھی فارم ہیں لیکن فیصلہ وقت بتائے گا کون چھائے گا اور کون رولائے گا ۔