ملتان میں23 اگست کوایشیاء کپ افتتاحی میچ ،نیپالی کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

لاہور(نیوزڈیسک)ایشیا ءکپ کیلئے نیپال کرکٹ ٹیم 23 اگست کو پاکستان پہنچے گی ۔نیپال کی کرکٹ ٹیم 24 اگست کو کراچی میں پریکٹس میچ کھیلے گی ۔نیپال کی کرکٹ ٹیم 25 اگست کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی ۔نیپال کی ٹیم 26 اگست کو پریکٹس میچ کھیلے گی ۔نیپال کی کرکٹ ٹیم نے پی سی بی سے شیڈول سے پہلے آنے کی درخواست کی تھی ۔نیپال کی کرکٹ ٹیم نے پرانے شیڈول کے مطابق پہلے 29 اگست کو آنا تھا۔پاکستان اور نیپال کا افتتاحی میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔