سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اورسابق میچ ریفری آئی سی سی کے نوشاد علی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 5.30 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائےگی۔خیال رہے کہ نوشاد علی نے پی سی بی کے سلیکٹر، ٹیم منیجراور دیگر کئی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ سابق آئی سی سی ریفری بھی رہے ہیں۔