ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے مہنگے ترین ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت

لاہور(نیوزڈیسک)ایشیا کپ پاک بھارت میچ کے بیشتر ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ایونٹ میں پاک بھارت میچ کا ٹاکرا دو ستمبر کو شیڈول ہےاس میچ کی ٹکٹس آن لائن آتے ہی شائقین نے بکنگ کروا دیہائی وولٹیج میچ کی قیمت کم سے کم 8 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت87 ہزار روپے ہے۔سپر فور مرحلے کی کم سے کم قیمت 10 ڈالر ہے۔کولمبو میچ کے ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 400 ڈالر ہے۔پاکستان بھارت کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 87 ہزار روپے ہے۔۔