لنکن پریمیئر لیگ کے دوران کرکٹر نسیم شاہ انجری کا شکار

لاہور(نیوزڈیسک) لنکن پریمیئر لیگ کے دوران پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ انجری کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کرکٹرنسیم شاہ کندھے میں تکلیف کی وجہ سے گال ٹائٹنز کیخلاف میچ نہیں کھیل سکے، نسیم شاہ کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔ پی سی بی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ نسیم شاہ انجری کا شکار نہیں،وہ احتیاط کے طور پر آرام کر رہے ہیں۔