شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

دبئی(نیوز ڈیسک) شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،آئی سی سی نے پچیس اگست سے ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا،میگا ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے احمد آباد میں چودہ اکتوبرکوشیڈول میچ کی ٹکٹیں تین ستمبر سےفروخت ہونا شروع ہوں گی، شائقین کرکٹ نے عالمی کپ سے صرف چالیس روز قبل ٹکٹوں کی فروخت شروع کرکے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت کا سفر کرنے کو چیلنج قرار دے دیا۔