ہمیں خود پر پورا بھروسہ ہے ہم فائنل جیتیںگے،شاویز عرفان

لاہور(اے بی این نیوز      ) اس سیریز میں لگاتار دوسری نصف سنچری اسکور کرنے پر خوش ہوں، شاویز عرفان نے کہا کہ اس ٹور کے لیے سخت محنت کی تھی کیونکہ پتہ تھا کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، پہلے میچ میں مشکل ہوئی تھی لیکن اس کے بعد تمام لڑکوں نے اپنے پلان کے مطابق کھیلا، اس کارکردگی کا تمام تر کریڈٹ ٹیم کو جاتا ہے، فائنل بھی این ٹی اسٹرائیک سے ہے جس سے ہم پہلا میچ ہارے تھے، ہمیں خود پر پورا بھروسہ ہے کہ ہم فائنل جیتیںگے۔