کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے متعلق فیصلہ آخری مراحل میں

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے متعلق فیصلہ آخری مراحل میں ،کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کے معاملے پر حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا،وزیر خارجہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا پاکستانی ٹیم کا کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت پر غور کیا گیااجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ورلڈ کپ میں شرکت پر تبادلہ خیال ہوا ۔کمیٹی میں اکثریت رائے کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جانا چاہیئے ۔کمیٹی ممبران کی رائے کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے متعلق انڈین سیکیورٹی اور آئی سی سی سے گارنٹی لی جائے گی ۔رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا سیکیورٹی وفد آئی سی سی کی مشاورت سے بھارت کا دورہ کرے گا