آسٹریلوی اور بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، بھاری جرمانہ عائد

ملبورن(اے بی این نیوز)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےفائنل میچ میں سلواوور ریٹ کا معاملہ سلواوورریٹ پر بھارتی پلیئرزکوپوری میچ فیس بطورجرمانہ ادا کرنا ہوگی آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلوی ٹیم کومیچ فیس کا80فیصد جرمانہ عائد۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، بھارتی اور آسٹریلوی ٹیم پر بھاری جرمانے عائد۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم کو پوری میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے، اب کسی بھی بھارتی کھلاڑی کو میچ فیس نہیں ملے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ کیا گیا۔بھارتی ٹیم نے مقرر ہ وقت میں 5 جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے 4 اوورز کم کرائے، آئی سی سی کے قانون 2.22 کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ہر کھلاڑی کو جرمانہ کیا جاتا ہے، قانون کے مطابق ایک اوور پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی اوپنر شُبمن گِل پر بھی جرمانہ عائد کر دیا گیا، انہوں نے آؤٹ ہونے کے بعد امپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔شُبمن گِل آئی سی سی کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں، ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔