Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر آئرن شیخ انتقال کر گئے

تہران(نیوزڈیسک)ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیمر اور لیجنڈ ریسلر دی آئرن شیخ انتقال کر گئے جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی آئرن شیخ کو خراج تحسین پیش کیا اور چاہنے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔آئرن شیخ نے 1980ء کی دہائی میں اور 1990ء کی دہائی کے اوائل میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں کیریئر کا آغاز کیا، 2005 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل ہونے سے پہلے ایک ایک بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اور ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔حسین خسرو علی وزیری کے طور پر 1942ء میں ایران میں پیدا ہوئے، شیخ نے ایک شوقیہ پہلوان کے طور پر تربیت حاصل کی اور امریکا جانے سے پہلے 1968ء کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کی اور 1972ء کے اولمپکس میں ریاست ہائے متحدہ کی ریسلنگ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔