پیٹرا کویٹووا نے میامی اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

میامی(نیوز ڈیسک) جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے میامی اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق فائنل میں ان کا مقابلہ قزاخستان کی الینا ریباکینا کو سٹریٹ سیٹس سے ہوا جنہیں انہوں نے شکست دی، گزشتہ روز ہارڈ روک سٹیڈیم، میامی گارڈنز میں کھیلے گئے میامی اوپن 2023 کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر 12 جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے عالمی نمبر 10 قزاقستان کی الینا ریباکینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 اور 2-6 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کے کیریئر کا 30 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔