آسٹریلوی اخبار نے دنیا کی تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور باکسر محمد علی کا نام شامل ہے، جبکہ بھارت کے سچن ٹنڈولکر بھی فہرست میں موجود ہیں۔
جہانگیر خان 25ویں نمبر پر ہیں، جنہیں اپنے دور کا ناقابل تسخیر کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 10 بار برٹش اوپن اور 6 ورلڈ ٹائٹلز جیتے، اور 5 سال تک 555 میچوں میں ناقابلِ شکست رہے۔
محمد علی کا نمبر 5واں ہے جبکہ سچن ٹنڈولکر 37ویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں مائیکل جارڈن کو پہلی پوزیشن، یوسین بولٹ کو دوسری اور سرینا ولیمز کو تیسری پوزیشن دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈان بریڈمین، لیونل میسی، راجر فیڈرر، ٹائیگر ووڈز، سیمون بائیلز اور مائیکل فیلپس بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔