اہم خبریں

فیفا ورلڈ کپ ،ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سعودی فٹبال فیڈریشن کی صدر مستعفی

ریاض (اے بی این نیوز)سعودی عرب کے فیفا ورلڈکپ سے آوٹ ہونے پر سعودی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ مرحلے میں یوراگوئے اور کیپ وردے سے میچ برابر کیے جبکہ اسپین سے شکست کھائی۔

مستعفی ہونے والے یاسر المسحل کئی سال تک سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے صدر رہے۔

انہوں نے فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی حاصل کرنے کی سعودی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔

یاسر المسحل نے کہا کہ ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ٹیم کی کارکردگی امیدوں سے کہیں کم رہی، شائقین سے معذرت چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں: ٹیکس چوری کی غلط معلومات،سینیٹ کمیٹی نے چیف آپریشنز ایف بی آر کو اجلاس سے نکال دیا

متعلقہ خبریں