لاہور ( نیوز ڈیسک )پیرس اولمپکس میں کامیابی کے عزم کے ساتھ سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم 26 جولائی کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ڈائمنڈ لیگ کے بعد جیولن پھینکنے کی تربیت دوبارہ شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ارشد ندیم اس وقت پنجاب اسٹیڈیم میں اپنے کوچ سلمان اقبال بٹ کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔
شیڈول کے مطابق ایتھلیٹ ارشد ندیم 24 جولائی کو لاہور سے پیرس روانہ ہوں گے اور پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو ایونٹ میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کے لیے ہفتہ وار پروازوں میں اضافہ