لاہور (اے بی این نیوز) قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے لاہور دفتر میں پیش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے این سی سی آئی اے سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کے موبائل فون این سی سی آئی اے کے حوالے کردیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فون ان لاک کرائے جائیں گے، جبکہ انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم سے متعلق معلومات کے افشا ہونے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کو اپنا تحریری جواب بھی جمع کرائیں گے۔
مزید پڑھیں:بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ کار جانئے















