اہم خبریں

امیتابھ بچن نے اپنے انداز سے مداحوں کو خوش کردیا،ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے انداز سے مداحوں کو خوش کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق امیتابھ بچن سیر کے لیے ممبئی میں اپنے گھر سے باہر نکلے ہوئے تھے کہ ایک سیاسی جلسے میں آئے ہوئے ان کے مداح اداکار کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔پاپا رازی فوٹو گرافر نے اپنے انسٹاگرام پر امیتابھ بچن کی مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا کر انہیں جواب دینے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ بچن کے گھر کے باہر سیکڑوں لوگ جمع ہیں، جنہیں دیکھ کر امیتابھ اپنے گھر سے باہر آئے اور ان کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے مداحوں کی محبت کا جواب بھی دیا۔ اس دوران وہ مسلسل ہاتھ بھی ہلاتے رہے۔

متعلقہ خبریں