نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی 6 فروری کو ہوگی ، تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل راجھستان میں منعقد ہو گی، سیکیورٹی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ہفتے کو بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی مرکزی تقریب 6 فروری کو ہو گی اور تقریب سے متعلق تمام معاملات طے پا گئے ہیں، 4 اور 5 فروری کو شادی سے قبل کی تقریبات مہندی، ہلدی اور سنگیت منعقد ہوں گی۔ شادی کی شاہانہ تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل راجھستان میں منعقد ہو گی اور اس کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے،شادی کی تقریب کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار اور محافظ 3 فروری کو ہی جیسلمر ہوٹل پہنچ جائیں گے۔
