بریڈ فورڈ (اے بی این نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب وہ بریڈفورڈ میں ایک میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ میں شریک ہوئیں۔
ان کے ہمراہ اداکار دانش تیمور بھی موجود تھے، دونوں کی ایونٹ میں آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
حبا بخاری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹار سمجھی جاتی ہیں اور اپنے کامیاب ڈراموں کی وجہ سے بڑی تعداد میں مداح رکھتی ہیں، ان کی اور دانش تیمور کی جوڑی کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں اور دونوں اس وقت ڈرامہ سیریل ہمراہی میں بھی ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں جسے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔
بریڈفورڈ ایونٹ میں حبا بخاری نے ڈیزائنر طیب معظم کی ڈیزائن کردہ ساڑھی پہنی، تاہم ان کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی لباس میں خود کو پُراعتماد محسوس نہ کرے تو اسے نہیں پہننا چاہیے۔
مزید پڑھیں: جڑواں شہروں میں میٹرو اور گرین بس سروس جزوی طور پر بحال















