اہم خبریں

اداکارہ حنا الطاف کا شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا انکشاف

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے خواتین کو درپیش ہراسانی کے مسئلے پر آواز اٹھا دی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ شوٹنگ سیٹ پر موجود ایک شخص کے رویے نے انہیں شدید غیر محفوظ اور بے حد غیر آرام دہ محسوس کروایا۔

حنا الطاف کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے ان سے بات کی، انہیں فوری طور پر احساس ہوگیا کہ ماحول محفوظ نہیں، جس پر انہوں نے فوراً خود کو وہاں سے الگ کیا اور متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو معاملے کی رپورٹ بھی کردی۔

اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے حوصلے اور بہادری کو سراہتے ہوئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ متعدد صارفین نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو بے نقاب کیا جانا چاہیے تاکہ خواتین کے لیے کام کی جگہوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین کو مختلف شعبوں میں ہراسانی جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے، جبکہ حنا الطاف کی جانب سے اس حساس معاملے پر کھل کر بات کرنا ایک اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں: پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ بجلی اور گیس صارفین کے نرخ بڑھیں گے، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

متعلقہ خبریں