ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی اداکار سدیپ پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ سدیپ پانڈے بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے کافی مشہور تھے،آج کل وہ اپنی نئی فلم پاروپٹنہ والی میں کام کررہے تھے۔
سدیپ پانڈے کی موت بدھ کو ہوئی جس کی وجہ دل کا دورہ بتائی جارہی ہے،تاہم اس حوالے سے ان کے اہلِ خانہ نے فی الحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ اداکار کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: آج جمعتہ المبارک،17جنوری2025 آپ کا کیرئر،صحت، شادی ، محبت اور دن کیسا رہے گا ؟