ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کی تھریڈز ایپ فلاپ ہوگئی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کی تھریڈز ایپ فلاپ ہوگئی ،5 دنوں میں 10 کروڑ صارفین بنانے کا ریکارڈ تو بنایا لیکن ان کو برقرار نہ رکھا جا سکا، صارفین تھریڈز ایپ کے فیچرز سے اُکتا گئے ۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو میٹا مارک زکربرگ نے بھی بتا یا کہ تھریڈز اپنے 50 فیصد سے زائد صارفین سے محروم ہو چکی ہے۔ دوسری طرف چیف پراڈکٹ آفیسر میٹا کا کہنا ہے کہ ایپ میں بہت جلد نئے فیچرز شامل کئے جائیں گے جس سے صارفین کی تھریڈز میں دلچسپی بڑے گی اور ا س سے ایپ استعمال کرنے کا دورانیہ بھی بڑھے گا۔