پاکستان میں انتخابات میں تاخیر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)پاکستان میں انتخابات میں تاخیر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گوگل سرچ انجن نے پاکستان میں انتخابات کے حق میں اپنا ڈوڈل ہی بدل ڈالا جس کے ذریعے اشارہ دیا گیا کہ پاکستان میں انتخابات کب ہونگے،اس حوالے سے گوگل نے اپنے ڈوڈل میں پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس لگا کر عام انتخابات کی طرف توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے ۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست 2023 کو ختم ہونی ہے اور 60 دن میں انتخابات کرانا لازم ہے ، اس واضح ہے کہ پاکستان میں انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے ہونے نظر نہیں آرہے ۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین کا ملا جلا ردعمل رہا کچھ نے کہا کہ جلد انتخابات ہو نگے تو کچھ نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات نہیں ہونگے جبکہ کچھ طنز کرتے ہوگے کہا کہ گوگل نے ڈوڈل تبدیل کر کے پی ٹی آئی کو خیرباد کہ دیا۔
ٹوئٹر صارف یاسر چیمہ نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے۔


دوسرے صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ گوگل بھی جلد ہی پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کے لیے پریس کانفرنس کرے گا۔


ایک صارف نے ڈوڈل تبدیلی کو پاکستان میں الیکشن نہ کرانے پر گوگل کا احتجاج قرار دیا۔