امریکی صدر جو بائیڈن بھی مصنوعی ذہانت کے خطرات پر بول پڑے

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن بھی مصنوعی ذہانت کے خطرات پر بول پڑے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے دنیا کی سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور مائیکروسافٹ کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کی اور مصنوعی ذہانت حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ،دونوں کمپنیوں کے سی ای اوز سے مصنوعی ذہانت کے خطرات اور ممکنہ حفاظتی تدابیر سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔اس ملاقات شریک امریکی نائب صدر کاملا ہیریس کہا کہ امریکی صدر سے ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں کے سی ای اوزسے ہونیوالی ملاقات میں انہیں صارفین کی پرائیویسی اور سیفٹی کو بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔