کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کا تیار کردہ پہلا سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کردیا گیا۔پاکستان کے قومی خلائی ادارے سُپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کردیا گیا۔
پاکستانی سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا گیا، سیٹلائٹ لے جانیوالے لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ پر پاکستان کا قوم پرچم بھی لگایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ای او ون۔
مقامی طور پر تیار کردہ جدید سیٹلائٹ ہے جسے وسیع مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، اس میں ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور دیگر امور کی نگرانی کی صلاحیت موجود ہے۔سپارکو نے سیٹلائٹ لانچ کو پاکستان کے خلائی سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔