اہم خبریں

بچوں کیساتھ عمرے کی ادائیگی کی کم ازکم عمر کی حد 5 سال مقرر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بچوں کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے عمر کی کم از کم حد 5 سال متعین کر دی گئی ہے۔سعودی وزارت حج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 90 دن کے لیے جاری عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔اسی حوالے سے سعودی وزارت حج کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کے لیے کم ازکم حد 5 سال متعین کی گئی ہے، 5 سال سےچھوٹے بچے والدین کے ساتھ مسجد الحرام آسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں