Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بی آئی ایس پی،بچت سکیم کا اجرء

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچت سکیم کا اجرء کر دیا گیا ،بچت سکیم کے تحت 5 ہزار 372 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں ،درخواست وصولی کے عمل کے بعد رجسٹریشن کا عمل ہوگا،رجسٹریشن کی تکمیل کے بعد درخواست کنندہ بچت سکیم کے اہل ہوں گے، بچت سکیم کا بنیادی مقصدصارفین میں مالی خود مختاری اور بچت کا رجحان پیدا کرنا ہے،وہ افراد جن کا کوئی باقاعدہ روزگار نہ ہو اس سکیم سے مستفید ہوسکیں گے،پنجاب سے 3 ہزار 416، سندھ سے ایک ہزار 135درخواستیں موصول ہوئیں،خیبرپختونخوا سے397، آزاد جموں و کشمیر سے 176 افراد نے درخواستیں جمع کرائی،بلوچستان سے117، گلگت بلتستان سے79 ، اسلام آباد سے 52صارفین نے درخواست دی ،ابتدائی مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ صارفین کو پہلے آئیے پہلےپایئے کی بنیاد پر سکیم میں شامل کیا جائیگا، بچت سکیم میں مرد و خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں،،ایک خاندان سے ایک فرد درخواست دینے کا اہل ہوگا، اس سکیم میں شامل ہونے کے بعد ایک صارف کو 2 سال تک اس سے منسلک رہنا ہوگا، صارفین کو اپنی آمدنی میں سے 5سو سے ایک ہزار روپے تک اپنے ‘بچت اکاؤنٹس’ میں محفوظ کرنا ہوں گے، سہ ماہی بنیادوں پر صارفین کی جانب سے جمع کی گئی مجموعی بچت کا اضافی 40 فیصد صارفین کو ادا کریگا،سکیم کے تحت بی آئی ایس پی کی جانب سے دی گئی اضافی رقم نکالی جاسکتی ہے ،بچت کی غرض سے جمع کرائی گئی رقم کو اکاؤنٹ سے نہیں نکالاجاسکتا، صارف اپنی مرضی سے کسی بھی مرحلے پر اس سکیم کو ختم کرا سکتا ہے،سکیم میں درخواست دینے کیلئے کوئی فیس نہیں ہے۔