کراچی (نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں جیت کر اگلی حکومت بنائیں گے، ہماری پارٹی کراچی میں بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئے گی۔ پیپلزپارٹی نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں، عوام انتخابات میں ہم پر اعتماد کا اظہارکریں گے، انتخابات میں کامیابی حاصل کریں۔ہم صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں جیت کراگلی حکومت بنائیں گے، پیپلز پارٹی کراچی میں بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئے گی۔کراچی میں ڈی سی ایسٹ کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے، تاہم پی ٹی آئی کے جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔















