کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے انوکھا انداز اپنایا ہے۔جاوید ناگوری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھا گاڑی بر بیٹھ کر ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے انوکھا انداز اپنایا ہے۔جاوید ناگوری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھا گاڑی بر بیٹھ کر ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس پہنچ گئے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ضلع جنوبی ڈی سی آفس کے باہر خوب نعرے بازی بھی کی۔ضلع جنوبی ڈی سی آفس ”وزیر اعظم بلاول بھٹو“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔















