چنیوٹ(نیوزڈیسک)تھانہ صدر کے علاقے میں پیسوں کے لین کے معاملے پر زمیندار نے غریب کسان کو قتل کردیا، مقتول کسان کی شناخت منصب نامی شخص سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں تھانہ صدر کے علاقے 10 چک گجراں میں چارے کے پیسے مانگنے پر بااثر زمیندار نے طیش میں آکر غریب کسان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ بااثر زمیندار موقع سے فرار ہوگیا ہے، اور تفتیش پر پتہ چلا کہ قاتل نشے کا عادی ہے۔حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرلیا گیا ہے،















