اہم خبریں

مخالفین کوچیلنج ہے ،سب ایک ہوکرہمارامقابلہ کریں،بلاول

شہدادکوٹ(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مخالفین کو دعوت دیتے ہیں، ایک ہوکر ہمارامقابلہ کریں، الیکشن میں نواز شریف کا نعرہ ہوگا ”مجھے کیوں بلایا“۔بانی پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہا ہے، سائفرایک سنجیدہ کیس ہے، جس کی پوری تفتیش ہونی چاہیے، اور اس کی حقیقت عوام کے سامنے آنی چاہیے۔ اس الیکشن میں نواز شریف کا نعرہ ہوگا ”مجھے کیوں بلایا“، مخالفین کو دعوت دیتے ہیں، ایک ہوکر ہمارامقابلہ کریں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو شہداد کوٹ پہنچے اور این اے 196 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، میں نے قمبر شہداد کوٹ سے اپنے کاغذات جمع کرائے دئیے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، آج پاکستان کے حالات بہت برے ہیں، عوام مہنگائی کے باعث مشکل میں ہیں، مزدوروں، کسانوں کو ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں، صحت کی سہولیات ہر شہری کے لیے مفت ہونی چاہیے، قائد عوام نے روٹی، کپڑا اور مکان کا منشور دیا۔

متعلقہ خبریں