اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عام انتخا با ت کی گہما گہمی، سیا سی شخصیا ت نے اپنے حلقے چن لیے،مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف این اے130لاہور اوراین اے 15 مانسہرہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے،،کاغذات نامزدگی جمع، اعظم سواتی مانسہرہ سے نوازشریف کے مد مقابل ہونگے،، شہباز شریف نے این اے 123 لاہور اور این اے 242 کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، شہباز شریف قصورسے بھی الیکشن لڑیں گے ، مریم نواز این اے 119 اور این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑیں گی، مریم نوازکے پی پی 80 سرگو دھا سے بھی ،، کا غذات نا مزدگی جمع ،، خرم دستگیر نے این اے 78 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے ، عطا اللہ تارڑ نے پی پی 35 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔















