اہم خبریں

ججز کےخلاف مہم چلانے والوں کو پکڑاجائے، سلمان صفدر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر نے سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف مہم چلانے والوں کو پکڑنے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر نے سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف مہم چلانے والوں کو پکڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹوئٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر ججز کو اسکینڈلائز کرنا سنجیدہ نوعیت کا سائبر کرائم ہے کسی میں اتنی جرات نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے 15، 16 مہینوں سے ملک میں جو کچھ چل رہا ہے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں بار بار درخواستیں آئیں۔ لیکن افسوس ہے کہ ان درخواستوں کو نظر انداز کیا گیا۔

متعلقہ خبریں