قاضی فائزعیسیٰ بیرون ملک روانہ، جسٹس طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 2 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی تیاریاں مکمل۔ جسٹس سردار طارق مسعودقائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کل قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس طارق مسعود 2 ہفتوں تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمے داریاں سر انجام دیں گے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی 2 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جائیں گے، اس دوران جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔