اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء نے فرد جرم عائد ہونے کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے،ہمارے سامنے کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی ملزمان نے دستخط بھی نہیں کئے،پراسیکیوٹر نے غلط بتایا کہ فرد جرم عائد ہوئی کل اس پر احتجاج کرینگے، ہماری آج صرف درخواستوں پر بحث ہوئی، شاہ محمود قریشی کی وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بھی فرد جرم عائد ہونے کی خبر کو غلط قرار دیا۔















