اہم خبریں

ارباب غلام رحیم کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک)تفصیلات کے مطابق پیر پگارا کی قیادت میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے جی ڈی اے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق سابقہ ایم این اے راحیلہ مگسی بھی جی ڈی اے میں شامل ہوگئیں۔ دریں اثنا جی ڈی اے نے الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کو نہ ہٹانے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ۔ اعلامیہ کے مطابق پیر پگارا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیالے آر او اور ڈی آر او اور نثار درانی کے ہوتے ہوئے الیکشن شفاف ہونے کی امید نہیں۔ پیر پگارا نے کہا کہ سندھ کے عوام کو کرپٹ مافیا کے چنگل سے نکالنے کیلئے جی ڈی اے کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں