اہم خبریں

پی ٹی آئی کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، پی ٹی آئی کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ جیلوں میں جائے۔الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں انکا کام الیکشن کرانا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ کہا اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوپن ٹرائل کا فیصلہ دیا ہے لیکن یہ اوپن ٹرائل نہیں ہورہا۔ہر صورت کوشش کرینگے بلے کا نشان پی ٹی آئی سے نہ چھینا جائے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ،ایسا لگ رہا ہے کہ ہم اپنے ملک میں نہیں کسی اور ملک میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں