اہم خبریں

آستین کے سانپوں نے کپتان کو ڈس لیا،فیصل وائوڈا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آج عمران خان کے جو خاص مشیر اور ساتھی تھے وہ عدالتوں میں جا کر وائس نوٹس اور میسیجز دکھا رہے ہیں کہ ہمیں عمران خان نے ہدایات دی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اسی نشاندہی کی وجہ سے تو میرا اُن (عمران خان) سے جھگڑا ہوا تھا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جو گواہ بن گئے میں نے خان صاحب کو کہا تھا کہ یہی آپ کے خلاف جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے عدالت نے نواز شریف کو سزا دی اب دوسری عدالت نے انہیں بری کر دیا، تو غلط فیصلے دینے والے ججوں کا ٹرائل کیوں نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ خبریں