نہ ہتھیار پھینکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے،،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کہتےہیں ڈی آئی خان میں انسداد دہشت گردی کارروائیاں ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہیں،دہشت گردوں کے خلاف یہ جنگ ریاست پاکستان نے جیتی ہے،،ہم جیتی ہوئی جنگ لڑرہے ہیں، میں نے ان جوانوں کو حوصلہ دینا تھا انہوں نے مجھے حوصلہ دیا،،ہمارے کئی ہزار جوان شہید ہوچکے ہیں اور کئی ہزار تیار ہیں،،،یہ ایک حملہ کریں گے ہم دس قدم آگے بڑھائیں گے،دہشت گرد10 حملے کریں گے ہم100 قدم آگے بڑھائیں گے،یہ لوگ ہمیں موت سے نہیں ڈرا سکتے















