بہاولپور(نیوزڈیسک)بہاولپور میں کے ایل پی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کے ایل پی روڈ پر 3 گاڑیوں میں تصادم ہوا۔ جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔حادثہ مسافر بس، ٹریلر اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوئے۔حادثے کے بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اورلاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔















