اہم خبریں

بشریٰ بی بی 14دسمبر کوذاتی حیثیت میں عدالت طلب

اسلام آباد (اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری،بشریٰ بی بی 14دسمبر کوذاتی حیثیت میں عدالت طلب،تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے خاور مانیکا کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے پیری مریدی کے چکر میں رابطہ استوار کیا،دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات پر بشریٰ بی بی کو نومبر2017میں طلاق دی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے عدت گزرنے سے پہلے ہی نکاح کرلیا،گواہان مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف کے بیانات ان الزامات کو سپورٹ کرتے ہیں،عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ٹرائل کے آغاز کیلئے مناسب گراؤنڈز موجود ہیں، خاور مانیکا کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی جاتی ہے

متعلقہ خبریں