اسلام آباد ( اے بی این نیوز )موسم اور حالات کوئی بھی ہوں پیپلزپارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی میڈیا سے گفتگو کہا آصف زرداری اور بلاول بھٹو دونوں ہی اہم ہیں،لوگ اپنی سیاست چمکانے کیلئے بیانات دیتے رہتے ہیں،آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی اوردیگر ملزمان کراچی کی احتساب عدالت میں پیش،4 ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی















