اہم خبریں

اقتدار کی سیاست ہوتی نظر آرہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اقتدار کی سیاست ہوتی نظر آرہی ہے، حصہ نہیں لوں گا، آج جو ملک کی سیاست ہے اس سے میرا اتفاق نہیں ہے، یہ الیکشن کچھ نہیں دیں گے، میرا اصولی فیصلہ ہے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، نواز شریف کو 5 سال بعد ہائیکورٹ نے بری کردیا ،ان کے پانچ سال کون واپس کرے گا۔کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ کے ساتھ چوتھا سال ہوگیا ہے نہ گواہ آتے ہیں نہ کیا کا پتا چلتا ہے کہ کیا ہے؟ کیمرے لگائیں اور دکھائیں عدالتوں میں کیا ہورہا ہے، ہم تو نیب سے پوچھتے ہیں عدالت سے پوچھتے ہیں ہمارے کیس کیا ہیں۔چوہدری نثار کے پی ٹی آئی میں جانے سے متعلق مجھے کچھ معلوم نہیں، میرا اصولی فیصلہ ہے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

متعلقہ خبریں