اہم خبریں

سیاستدانوں کی لڑائی سے فائدہ دہشت گرد اٹھاتے ہیں، بلاول

پشاور (اے بی این نیوز    )بلاول بھٹو کا ڈی آئی خان واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ،پشاور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں کہا سیاستدانوں کی آپس کی لڑائی سے فائدہ دہشت گرد اٹھاتے ہیں، ججوں کو ڈکٹیشن دینے کادروازہ بند ہوجائے تو جمہوریت چل سکتی ہے، دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے نے پاکستان کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا، اے پی ایس کے شہداء کو بتایا جائے کہ ان کے خون کا سودا کس نے کیا؟ سنگین دہشت گردی میں ملوث افراد کو جیل سے نکالا گیا، گزشتہ روز کا واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ ہم نے کس قسم کا امن قائم کیا ،قائد عوام کو ضرور انصاف دلاؤں گا،چاہتا ہوں کل کو جو بھی ملک کا وزیراعظم بنے تو اس کے ساتھ اس قسم کا واقعہ نہ ہو،آئندہ کوئی نہ سوچے کہ وہ کسی جج کو ڈکٹیشن دے سکتا ہے

متعلقہ خبریں