چیف جسٹس کی جمہوری سوچ کوسراہتے ہیں،زرداری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کومبارکباد پیش کرتاہوں،الیکشن تو ہونا ہی ہے،چیف جسٹس کی جمہوری سوچ کوسراہتے ہیں،اگر انتخابات آگے جاتے بھی ہیں تو 8سے10روز سے زیادہ پر فرق نہیں پڑتا،الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کے اختیار میں ہے،ہر چیز پارلیمنٹ کرے گی،تمام طاقت پارلیمنٹ کے پاس ہے،ذوالفقار علی بھٹو کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا ہے،ایک کم ظرف کو ملک دیدیا گیا، جس نے ملک کا خانہ خراب کر دیا،میں نےپہلے کہاچارٹرآف اکانومی ہوناچاہیے،پی ٹی آئی کے الیکشن میں پوزیشن بہت کمزورہے،جس جماعت میں بھی دیکھیں ہماری نرسری سے نکلاہواہے،پی ٹی آئی کے پاس امیدوار اب وکیل ہیں، جو ان کا کیس بھی لڑ رہے ہیں،ہماری پارٹی سے نکل کر لوگوں نے اپنی اپنی جماعتیں بنائی ہیں،لطیف کھوسہ ہماری پارٹی میں نہیں،اعتزاز کا احترام کرتے ہیں، اسکی پولیٹیکل سوچ نہیں چل ر ہی،میں نے11سال پہلے ریفرنس بھیجا تھا، اب جا کر لگاہے،میں پولیٹیکل سائنٹسٹ ہوں،جمہوریت اور جمہوریت کا نظام بہت کٹھن ہے،ہر پارٹی میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں،لڑتے رہنا ہمارا جمہوری حق ہے،الیکشن میں تمام جماعتوں کی مقبولیت کاپتاچل جائے گا،پنجاب میں الیکشن ہوں گےتودیکھیں گے،پکڑدھکڑکوئی پہلی بارنہیں ہورہی ہم نےبھی بہت کچھ برداشت کیا،پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے ہم نے ملک کیلئے قربانیاں دیں،اسٹیبلشمنٹ اورتمام سٹیک ہولڈرزکوساتھ لے کرچلناہے۔