بیرسٹر گوہر خان چیئرمین پی ٹی آئی نامزد، عمران خان نے منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیرسٹر گوہر خان چیئرمین پی ٹی آئی نامزد، عمران خان نے منظوری دیدی، پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن ،پارٹی چیئرمین شپ کیلئے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔نامزد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔ بیرسٹر گوہر خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے برطانیہ کی والورہیپمٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور امریکہ کے واشنگٹن سول آف لاء سے ایل ایل ایم کیا۔بیرسٹر گوہر کئی عرصے تک اعتراز احسن اینڈ ایسوسی ایٹس کے ساتھ وابستہ رہے اور اعتزاز احسن کی براہ راست نگرانی میں وکالت کرتے رہے۔بیرسٹر گوہر خان گزشتہ ایک سال سے عمران خان کی قانونی ٹیم کے بااعتماد رکن ہیں۔