کنٹرولڈ الیکشن منظور نہیں،عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ(نیوزڈیسک) اے این پی کے رہنما وسابق وزیراعلیٰ کے پی کے امیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ کسی کو 18 ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کرنے دیں گے، کنٹرولڈ الیکشن کسی صورت منظور نہیں ہیں۔ ملک میں سیاسی اور معاشی بحران ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک ایک لمحہ اہم ہے، قوم میں بیداری کی ضرورت ہے، ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت کرنی ہے، ہم قبولیت اور مقبولیت سے بالاتر ہوکر کام کرنے والے ہیں،ہفتہ کو امیر حیدر خان ہوتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک امان اللہ خان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ سب ملکر علاقے اور عوام کی خدمت کریں گے، پاکستان کے سیاسی ماحول کو دیکھتے ہوئے ہر کسی کی خوشحالی کی امید اے این پی ہے،ان کاکہناتھاکہ اسفندیار ولی کا پیغام ہے کہ ہزاروں لوگ سرخ جھنڈے تلے متحد ہوں، پاکستان میں اس وقت انتشار نظر آرہا ہے۔