اہم خبریں

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 58.51 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 308.76 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3643.41 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

متعلقہ خبریں