کراچی(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ بھر کی کمرشل اور سرکاری عمارتوں کا سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کی کمرشل اور سرکاری عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے بھر میں تمام کمرشل اور سرکاری دفاتر کے سیفٹی آڈٹ کی ہدایت دے دی۔















