سرگودھا(نیوزڈیسک)سرگودھا میں بہن کی شادی سے نا خوش بھائیوں نے گھر آئی بارات پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہوگیا جبکہ باراتیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ دلہن کے والدین حیات نہیں ہیں،چار بھائیوں میں سے دو بھائی بہن کی عدنان سے شادی پر راضی نہیں تھے، اسی رنجش پر ملزمان نے دلہا کو قتل کر دیا۔















